نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
تھانہ جمال شاہ پولیس نے نزد امیریکن سم نالہ، دوڑ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں کا مسلح ملزمان سے سامنا ہوا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جس کی شناخت سدھیر چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 12 بور دیسی پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین دفعات (بشمول 324، 337-L(ii)، 34، 23-A SAA، 398، 399 اور 401 PPC) کے تحت مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی کی شاباش: ایس ایس پی شہید بینظیرآباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے پولیس کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کو شاباش دی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


