Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    27 ستمبر لانگ مارچ ”کھودا پہاڑ نکلا چوہا“ ثابت ہوا، وفاقی وزرا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ پر حکومتی وزرا نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مارچ کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ ثابت ہوا، جبکہ 5 اکتوبر کی تاریخ دی جائے یا 5 اکتوبر 2028 کی، کوئی فرق نہیں پڑتا۔
    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 27 ستمبر کے مارچ کی تاریخ پی ٹی آئی نے خود دی تھی، لیکن اس کے لیے کوئی تیاری نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کی اپنی جماعت میں ’رٹ‘ ختم ہوچکی ہے اور وہ اپنی انتظامی ساکھ بھی کھو چکے ہیں۔

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تار ڑ اور اختیار ولی کی نیوز کانفرنس https://t.co/bIvK5Gz6uq

    — PMLN (@pmln_org) September 26, 2026


    عطا تارڑ نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ’کھودا پہاڑ نکلا چوہا‘ ثابت ہوا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کے حوالے سے بہت شور تھا، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں نکلا۔
    انہوں نے کہا کہ ان کے پہلے بیان پر پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ’ہمارا مارچ، ہماری مرضی‘، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’نہ تمہاری مرضی ہے اور نہ ہی تمہارا مارچ ہے‘۔
    وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی 5 اکتوبر کی تاریخ دے یا 5 اکتوبر 2028 کی، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی۔
    رہنما پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق حکومتی مؤقف کی تائید کرتے ہوئے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے رہنما اختیار ولی نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے لیے کوئی تیاری نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے تمام بیانات میڈیا اسٹنٹس تھے۔
    اختیار ولی نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے بہت شور تھا، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں نکلا۔
    انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو 800 ارب روپے دے چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی والے خیبرپختونخوا پولیس کو آئی ایس ایف بنانا چاہتے ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کے واقعے نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے۔
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) جلال خان نے کہا کہ عطا تارڑ کے خیبرپختونخوا آنے سے پی ٹی آئی کو آگ لگی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ ’وڑ گیا ہے‘۔

    Related Posts

    شراب پی کر بندر دکان میں ہی سو گیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو کی دھوم

    ” ابھی وقت ہے”سہیل آفریدی کی حکومت کو بڑی پیشکش

    پاکستانی مداح اور سنجو سیمسن کی محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

    مقبول خبریں

    شراب پی کر بندر دکان میں ہی سو گیا، سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو کی دھوم

    ” ابھی وقت ہے”سہیل آفریدی کی حکومت کو بڑی پیشکش

    پاکستانی مداح اور سنجو سیمسن کی محبت بھری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

    MPA قتل بھی کر دے تو کیا گرفتاری کے لیے سپیکر کی اجازت درکار ہوگی؟ محسن نقوی کا خیبر پختونخوا حکومت کے مراسلے پر سوال

    ڈیرہ اسماعیل خان، امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 11 جاں بحق 30 زخمی

    بلاگ

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.