اسلام آباد :صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس کے معاملے پرفیصلہ عوامی ریفرنڈم سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق اعلیٰ ترین سطح پرنئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے لئے ریفرنڈم کا فیصلہ کر لیا گیا،سب سے پہلے بلوچستان ، پنجاب ،خیبر پختونخوا اورپھرسندھ میں ریفرنڈم ہوگا،ریفرنڈم کے نتائج سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کی تشکیل کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ریفرنڈم کے لئے چھ ماہ تیاریوں کے لئے درکار ہیں،جس صوبے کے عوام نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے حق میں فیصلہ کریں گے صوبے تشکیل دے دیے جائیں گے اورجس صوبے کے عوام صوبوں کی مخالفت میں فیصلہ دیں گے اس صوبے میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹس نہیں بنیں گے۔ریفرنڈم میں نئے صوبے سے متعلق سوال ہاں یا ناں میں پوچھا جائیگا۔ (سورس 24 نیوز )

