Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت (AI) ایک ارب انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل سکتی ہے: بل گیٹس کی وارننگ

      لانگ مارچ، اسلام آباد سیف سٹی کیمروں کو نقصان پہنچانے پر 20 لاکھ جرمانہ، آرڈیننس جاری

      امریکی گھروں میں ’روبوٹ ماسی‘ کی انٹری، فی گھنٹہ 30 ڈالر (8 ہزار روپے) فیس مقرر

      پاکستان میں آئی فون 18 پرو اور پرو میکس کے پی ٹی اے اپرووڈ ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان،

      سامارو کے آسمان پر غیر معمولی فلکیاتی منظر، شہابی پتھر یا خلائی ملبہ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نقیب اللہ قتل کیس، شعیب شوٹر سمیت 7 ملزمان عدم شواہد کی بنا پر بری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد 7 ملزمان کے خلاف ٹرائل کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں عدم شواہد کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق عدالت سے بری ہونے والے ملزمان میں شعیب شوٹر، امان اللہ مروت، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجا شمیم اور محسن عباس شامل ہیں۔
    ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کسی بھی گواہ نے یہ بیان نہیں دیا کہ نقیب اللہ محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا تھا۔
    پراسیکیوشن کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت 18 پولیس افسران اور اہلکاروں کو پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے، جبکہ مقدمے میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران اور اہلکار مفرور تھے۔
    پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا تھا۔
    واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نقیب اللہ محسود کو سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں جنوری 2018 میں کراچی کے علاقے ملیر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس مقابلے کی شفافیت پر سوالات اٹھے تھے اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا تھا۔
    پولیس ٹیم کا مؤقف تھا کہ خطرناک دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی میں‌ پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے چار ملزمان کو ہلاک کیا تھا، ہلاک ہونے والوں میں نوجوان نقیب اللہ بھی شامل تھا۔
    نقیب اللہ قتل کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے راؤ انوار کو مقتول کے ماورائے عدالت قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے ان کو رہا کر دیا تھا۔

    Related Posts

    بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کے لیے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

    پاک بحریہ کا بڑا اقدام: نئی آبدوز ’پی این ایس ہنگور‘ سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    امریکا: مشرقی ساحل سے طاقتور طوفان ‘نور ایسٹر’ ٹکرا گیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

    مقبول خبریں

    بلند عمارتوں اور صنعتی صارفین کے لیے نئے گرڈ شیئرنگ چارجز کی تجویز

    پاک بحریہ کا بڑا اقدام: نئی آبدوز ’پی این ایس ہنگور‘ سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اینٹی شپ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    امریکا: مشرقی ساحل سے طاقتور طوفان ‘نور ایسٹر’ ٹکرا گیا، نیویارک اور نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ

    جنوبی افریقہ کے 2 شہروں میں اجتماعی فائرنگ، 27 افراد ہلاک

    نواب شاہ: جمال شاہ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خطرناک ملزم سدھیر چانڈیو زخمی حالت میں گرفتار

    بلاگ

    سامارو میں عطائیت اور منشیات کی یلغار: ایک نوجوان کی موت یا معاشرتی قتل؟

    صاحب آباد تبلیغی مرکز میں پہلا تبلیغی اجتماع

    اسلام آباد کی بند سڑکیں اور ہماری سیاسی ذمہ داریاں

    اسلام آباد احتجاج؛ ایک ہفتے کی تاخیر سے سیکیورٹی پلان دباؤ میں آنے کا امکان

    پاکستان کی ثقافت میں گھڑ سواری اور نیزہ بازی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.