لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کی بہن موذی مرض کینسر میں مبتلا ہو گئی ہیں، جس پر اداکارہ شدید غمگین اور جذباتی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنی بہن کی شدید علالت اور کینسر کی تشخیص کی خبر دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی بہن اس وقت انتہائی مشکل اور دردناک مرحلے سے گزر رہی ہیں، اور ان کا علاج جاری ہے۔
اداکارہ میرا نے جذباتی انداز میں اپنے تمام چاہنے والوں، مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بہن کی کامل اور جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور فنکار برادری کی جانب سے اداکارہ سے ہمدردی اور ان کی بہن کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

