فائرنگ کے نتیجے میں اکبر بھٹی جاں جبکہ سکندر علی، اسماعیل اور رشید بھٹی زخمی ہوگئے
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
پیتھورو کے قریب گاؤں صدیق بھٹی میں بھٹی برادری کے دو فریقین کے درمیان جھگڑا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق
ضلع عمرکوٹ کے پیتھورو کے قریب گاؤں صدیق بھٹی میں بھٹی برادری کے افراد کے درمیان مبینہ طور پر مال مویشی کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے دوران فائرنگ بھی کی گئی۔
فائرنگ کے نتیجے میں اکبر بھٹی جاں بحق ہوگیا، جبکہ سکندر علی، اسماعیل اور رشید بھٹی زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال پیتھورو منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جھگڑے کی اصل وجہ کے بارے میں پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔





