کراچی / اسلام آباد: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کے نرخ کم ہو کر 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے پر آ گئے ہیں۔
صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل کے باعث سونے کے نرخوں میں سست روی اور کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد خریداروں اور صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کی نظریں مارکیٹ کے اگلے رجحانات پر ٹک گئی ہیں۔

