-
بھارت حکومت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے معروف اداکار اننت ناگ کو بھارتی سنیما میں ان کی شاندار اور دیرینہ خدمات کے اعتراف میں 2024 کے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
-
یہ ایوارڈ 22 ستمبر 2026 کو گجرات کے علاقے کیواڈیا میں منعقد ہونے والی 72 ویں قومی فلم ایوارڈز (National Film Awards) کی تقریب میں پیش کیا جائے گا۔
-
78 سالہ اننت ناگ کا فلمی کیریئر 50 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ وہ بنیادی طور پر کنڑ سنیما کے معروف اداکار ہیں، لیکن انہوں نے ہندی، تلگو، تمل، ملیالم اور مراٹھی سمیت 300 سے زائد فلموں اور مشہور ٹی وی سیریل ’مالگوڈی ڈیز‘ (Malgudi Days) میں بھی یادگار اداکاری کی ہے۔
بھارتی اداکار اننت ناگ کو 2024 کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان

