-
شری نیم کروڑی بابا کی زندگی اور ان کی تعلیمات سے متاثرہ فلم ’ہنومان انش‘ نے محض 2 کروڑ روپے کے مختصر بجٹ میں بننے کے بعد بھارت اور بین الاقوامی باکس آفس پر تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ فلم کا عالمی کلیکشن 270 کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ ’ہومبلے فلمز‘ (Hombale Films) کے ذریعے ستمبر 2026 میں اس فلم کو بیرونِ ملک بھی ریلیز کیا گیا، جہاں اسے بین الاقوامی ناظرین کی جانب سے بھی زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔ ریلیز سے قبل اس فلم کو کچھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے مسترد کر دیا تھا، لیکن سینما گھروں میں بلاک بسٹر ثابت ہونے کے بعد اب تمام بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اس کے ڈیجیٹل حقوق خریدنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔
حال ہی میں خبریں سامنے آئیں کہ فلم کا 100 کروڑ روپے کا او ٹی ٹی معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم پروڈیوسرز نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال تمام تر توجہ فلم کے تھیٹریکل رن (سینما گھروں کی نمائش) پر ہے اور ابھی ڈیجیٹل ڈیل کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
نیلم کروڑی بابا کی زندگی سے متاثر فلم ہنومان انش کا دنیا بھر میں بجا ڈنکا، او ٹی ٹی پلیٹ فارمز میں خریدنے کی دوڑ

