لاہور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین محض ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے، بلکہ یہ ملک کو جوڑنے، قومی یکجہتی، قانون کی حکمرانی اور تمام شہریوں کے مساوی آئینی حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے۔ یبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کی انتظامی پالیسیوں کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور آمد کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، وہی آج ملک کے صوبوں اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈال رہے ہیں میں یہاں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ پنجاب کے غیور عوام میرے اپنے ہیں، پنجاب میرا گھر ہے، میں پنجاب کا ہوں اور پنجابیوں کا اپنا ہوں، مجھے پنجاب کی سرزمیں یا یہاں کے شہریوں سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
اندرون لاہور pic.twitter.com/vnZlJa6dq6
— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 14, 2026
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں ریاست کے انتظامی ڈھانچے اور آئینی نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئین پاکستان پر اس کی اصل روح اور اصولوں کے مطابق عمل درآمد کیا جائے تو یہ پوری ریاست اور تمام شہریوں کے لیے یکساں طور پر انتہائی فائدے کا باعث بنے گا۔
انہوں نے اپنی جماعت کی جدوجہد کو خالصتاً نظریاتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حقیقی آزادی کے نقطہ نظر کے مطابق ہماری موجودہ تمام تر سیاسی و قانونی جدوجہد کسی ذاتی عہدے، اقتدار یا کرسی کے لیے ہرگز نہیں ہے بلکہ ہمارا بنیادی مقصد ملک میں صرف اور صرف آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عام آدمی کو انصاف کا حصول ممکن بنانا ہے۔

