کراچی :عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4,308 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 122 روپے کی کمی سے 6802 روپے ہوگئی۔

