اجتماعی عوامی ایشو پر ان رہنمائوں کی حمایت کرنا بڑی خوش آئندبات ہے،حکومت بھی توجہ دے: ملک امان اللہ بگدیال
جنڈ(نمائندہ ڈسٹرکٹ رپورٹر محمدقاسم بینقاب نیوزسے )
صوبائی اسمبلی پی پی 5سے سابق امیدواران ملک جمشید الطاف نورپور، پیر عاطف حسین شاہ جنڈاور ملک شہیر حیدر سیالوی رنگلی نے علاقہ جندال کی معروف عوامی تحریک سمال ڈیم نالہ ریسی کے موقف کی مکمل حمایت کر دی ھے۔ بانی تحریک ملک امان اللہ بگدیال نے حمایت کرنے پران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ
اجتماعی عوامی ایشو پر ان رہنمائوں کی حمایت کرنا بڑی خوش آئندبات ہے۔ا نشا اللہ تعالی اب اس مطالبہ پر حکومت وقت بھی یقینا نوٹس لیتے ھوئے ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کرئے گی۔




