انتظامیہ تجاوزات والوں کے خلاف بالکل بے بس، ریڑھی بان پھل فروشوں کومتبادل جگہ دینے کا عوامی مطالبہ
پسرور (محمد اشفاق سے) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کی مشہور و معروف اور تاریخی جگہ چونڈا ہے اس کو شہدا کی سرزمین بھی کہا جاتا ہے ناظرین یہاں پر 6 ستمبر کو تجاوزات کے حوالے سے آپریشن کیا گیا تھا جو یہاں پر یہ ریڑھی بان فروٹ والے نظر آرہے ہیں ان کو یہاں سے ہٹا دیا گیا تھا تاکہ یہ روڈ صاف شفاف ہو سکے
لیکن اس کے برعکس اپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپریشن کے ٹھیک دوسرے دن ہی یہاں پر یہ ریڑھی بان فروٹ والے دبارا قابض ہو گئے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت تجاوزات والوں کے خلاف بالکل بے بس نظر آرہی ہے
ہماری انتظامیہ خصوصاً ہماری گزارش ہے کہ ان کو اس کے برعکس متبادل جگہ دی جائے تاکہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بالکل کلیئر کیا جا سکے
اور ٹریفک کی روانی میں جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان میں کمی آ سکے۔



