زخمیوں میں حارث، عمر 38 سال، ساکن مہمند؛ حمزہ، عمر 22 سال، ساکن مہمند؛ اور قاری انور اللہ، عمر 45 سال، ساکن آفریدیاں شامل
نوشہرہ / .انورزیب خان بے نقاب نیوز
جامعہ روضۃ القرآن مدرسہ میں زیرِ تعمیر چھت کام کے دوران اچانک گر گئی،چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں حارث، عمر 38 سال، ساکن مہمند؛ حمزہ، عمر 22 سال، ساکن مہمند؛ اور قاری انور اللہ، عمر 45 سال، ساکن آفریدیاں شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔


