Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کئیو:یوکرین-پولینڈ سرحد کے قریب ایک روسی ڈرون نے ایک ٹرین کو اُس وقت نشانہ بنایا، جب سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی سلامتی کے اعلیٰ حکام کو سٹیشن سے گئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی۔
    یاحودین میں ہونے والے اس حملے میں ٹرین کے انجن کو نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یوکرینی حکام نے بتایا کہ تمام مسافروں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا۔
    جانسن اور یورپ کے مشیران برائے قومی سلامتی، جن میں برطانیہ کے جوناتھن پاول بھی شامل تھے، کیئو میں ہونے والی ایک کانفرنس سے واپسی پر ایک دوسری ٹرین کے ذریعے اسی ریلوے لائن سے گزرے تھے۔روس نے کہا کہ اس نے مغربی یوکرین میں ’ریلوے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا، لیکن یوکرین کی سرکاری ریلوے کمپنی یوکرزالیزنیتسیا نے کہا کہ ’بہت ممکن ہے کہ اس ڈرون کا ہدف سفارتی ٹرین ہو۔‘
    ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ ٹرین ’روسی حملوں کے مسلسل خطرات کی وجہ سے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کے باعث متوقع وقت سے پہلے اسٹیشن چھوڑ چکی تھی۔‘کمپنی نے یہ بھی کہا کہ روسی جیٹ انجن سے چلنے والے ڈرون کے حملے سے ’صرف 15 منٹ‘ پہلے متاثرہ ٹرین کے مسافروں کو نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔ریلوے اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون حملے کے وقت سابق سی آئی اے سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس یاحودین سٹیشن پر موجود ایک دوسری ٹرین میں سوار تھے۔
    یوکرینی اور پولش حکام نے کہا کہ روسی ڈرون پولش سرحد سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر گرا۔
    سابق سویڈش وزیر اعظم کارل بلڈٹ، جو کیئو کی کانفرنس میں بھی شریک تھے، نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی ٹرین کے مسافروں کو پہلے انخلا کی تیاری کا کہا گیا، لیکن بعد میں انھیں سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔
    انھوں نے کہا: ’میں جس ٹرین میں سوار تھا، اس کے رکنے کے بعد ہمیں انخلا کی تیاری کا حکم ملا۔ لیکن چند منٹ بعد ہمیں اطلاع دی گئی کہ سب کچھ محفوظ ہے اور ہم اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
    بعد ازاں وہ ٹرین بحفاظت پولینڈ کے سرحدی سٹیشن دوروہوسک پہنچ گئی۔بعض اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بلڈٹ اسی ٹرین میں سوار تھے جس میں جانسن موجود تھے، لیکن سابق برطانوی وزیر اعظم نے اس بارے میں تفصیلات کی تصدیق نہیں کی۔

    Related Posts

    مدرسے کی چھت گر گئی،3 افراد زخمی

    نہر فور آرکی بھل صفائی نہ ہونے ٹیل پر پانی کی قلت،کسان پریشان

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    مقبول خبریں

    مدرسے کی چھت گر گئی،3 افراد زخمی

    نہر فور آرکی بھل صفائی نہ ہونے ٹیل پر پانی کی قلت،کسان پریشان

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    عمران خان کی طرح سہولیات لینے کے کیس میں بڑی پیش رفت ، وفاقی آئینی عدالت کا تین قیدیوں کے کیسز میں کل کے لیے نوٹس جاری

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.