سکھر( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت)
سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار ، ممبران سے ممبر شپ (ووٹر لسٹ ) اپ ڈیٹ کے اندراج کیلئے رابطہ کرنے کی اپیل، خبر کے مطابق سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ، اس سلسلے میں گذشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز و فوکل پرسن سکھر موٹر ورکیس الیکشن کمیٹی ذکاءاللہ درانی کی ہدایات پرانڈسٹریز کی ایک ٹیم نے منیر احمد ، نعمت اللہ جونیجو کی سربراہی میں گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے بند سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے دفتر کو کھلوا کر الیکشن کمیٹی کے اراکین القائم پینل سے سید سجاد علی شاہ ، ہمدرد پینل سے محمد لطیف مغل، ارشد بھٹی ، ذاکر بندھانی کودفتر کے جائزہ لینے سمیت دیگر معائنہ کرنے کے بعد دفتری امور کی ذمہ داریاں حوالے کیں ، الیکشن کمیٹی کے اراکین نے انڈسٹریز کی ٹیم کی ممبران منیر احمد ، نعمت اللہ جونیجو سے ملاقات کے دوران دفتر کی تباہ حالی اور موجودہ سامان کی فہرست تیار کر کے انہیں آگاہ کیا اور قانونی طریقہ کار کے مطابق تمام تقاضے پورے کئے ، بعد ازیں سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیٹی کے اراکین القائم پینل سے سید سجاد علی شاہ ، ہمدرد پینل سے محمد لطیف مغل، ارشد بھٹی ، ذاکر بندھانی نے ٹیم کو بتایا کہ سابق عہدے دارو ں کی مسلسل لاپرواہی اور غفلت کی بدولت گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے دفتر بند پڑا تھا ، دفتری ریکارڈ غائب ہے، چھت تک کے فین تک غائب ، دفتر موجود فرنیچر کا سامان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے انشائ اللہ سکھر انتظامیہ اور انڈسٹریز نے جس اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن کمیٹی کو صاف و شفاف الیکشن منعقد کرانے کی ذمہ داری سونپی ہے انشاءاللہ اس کو جلد پورا کرینگے ، الیکشن کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ بہت جلد الیکشن کمیٹی مرحلہ وار کام کو سر انجام دیتے ہوئے ممبرشپ (ووٹر لسٹ ) کو اپ ڈیٹ کریگی اور جو معزز ممبران وفات پا گئے ہیں اور یا کام چھوڑ گئے ہیں یا پھر پلاٹ سیل کر کے چلے گئے ہیں ان کی فوری ممبر شپ معطل کی جائیگی ممبر شپ لسٹ مکمل ہونے کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا اور الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔الیکشن کمیٹی نے سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے تمام معز ز ممبران سے اپیل کی ہے وہ ممبر شپ (ووٹر لسٹ ) کو اپ ڈیٹ کرنے کے سلسلے میں فوری طور پر اپنے شناختی کارڈ کی کاپی پر ممبر شپ اوررابطہ نمبر لکھ کر سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے دفتر یا پھر الیکشن کمیٹی کے چاروں اراکین کے پاس جمع کرائے تاکہ ممبر شپ (ووٹر لسٹ ) کو اپ ڈیٹ کیا جاسکے اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

