رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ماہ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع اور آلود رہا۔
کہیں مطلع صاف تھا وہاں سے بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہذا اتفاق رائے سے طے پایا کہ آزاد یکم ربیع الثانی بروز پیر 14 ستمبر کو ہوگی۔

