Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایف جی پبلک اسکول ماڈل کالونی کراچی میں تقریب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یومِ دفاع پاک افواج کی بہادری، قومی یکجہتی اور فتح کا دن ہے، کرنل عماد الحسن صدیقی کا تقریب سے خطاب
     

    عمرکوٹ (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

    یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایف جی پبلک اسکول ماڈل کالونی کراچی میں  شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی عہدیداران، سندھ و کراچی کے رہنماؤں، سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر مجیب اللہ سہرائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیر، فوجی افسران، اساتذہ، سماجی کارکنان، صحافیوں، سماجی شخصیات اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے وطن سے محبت اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی کرنل عماد الحسن صدیقی نے کہا کہ یومِ دفاع پاک افواج کی بہادری، قوم کی جرأت، کامیابی، یکجہتی اور اتحاد کا فتح کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ ہمیں نیک نیتی اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ کرنل عماد الحسن صدیقی نے طلبہ کی جانب سے پیش کی جانے والی تقاریر، ملی نغموں اور ٹیبلوز کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان بچوں اور نوجوانوں کی پیشکشوں میں وطن سے وفا کی خوشبو نظر آتی ہے، یہی ہمارے روشن مستقبل کے معمار اور ستارے ہیں۔ انہوں نے عمرکوٹ سے آئے ہوئے نامور سماجی و اسپورٹس شخصیت اور بہترین اسپورٹس مین رسول بخش رحیمدانی کو خصوصی طور پر خوش آمدید کہا اور سندھ سے آنے والے دیگر مہمانوں کا بھی خیرمقدم کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان کے بانی اور اینٹی کرپشن سندھ اسٹیبلشمنٹ کے بیورو میر نادر علی ابڑو نے کہا کہ پاک افواج سرحدوں پر جاگ کر ملک کا دفاع کرتی ہیں جبکہ ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک افواج سے محبت کرتے ہیں اور ملک کے تمام بہادر اداروں کی دل سے عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے یومِ دفاع کی شاندار تقریب کے انعقاد پر ایف جی پبلک اسکول کی پرنسپل میڈم شبنم بلال کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ نامور سماجی شخصیت مشتاق مٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی ہو، ہندو ہو یا مسلمان، ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماری مشترکہ پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے ہم تیار ہیں اور پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔   پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے پوری قوم کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر مجیب اللہ سہرائی نے کہا کہ یومِ دفاع کی تقریب میں اپنے روشن مستقبل کے معماروں سے مخاطب ہوکر انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان کے بانی میر نادر علی ابڑو کی ملکی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اسلامی ریاست ہے اور ہماری بہادر فوج ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔  پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت خطے میں جاری جنگی صورتحال کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کرنل عماد الحسن صدیقی، ایڈیشنل کمشنر ملیر بشیر احمد، ایف جی پبلک اسکول کی پرنسپل  شبنم بلال، سندھ مدرستہ الاسلام کے وائس چانسلر مجیب اللہ سہرائی، مشتاق مٹو اور دیگر شخصیات نے میر نادر علی ابڑو کو مرحوم سید علی مردان شاہ حسن کارکردگی اسپورٹس ایوارڈ پیش کیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تقریب میں سندھ کی نامور سماجی شخصیت اور رحیمدانی کرکٹ اکیڈمی کے صدر رسول بخش رحیمدانی، پاکستان زندہ باد بیسک آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما ظہیر میمن، محب شاہ سمیت کراچی ڈویژن اور سندھ بھر سے تنظیم کے عہدیداران، سماجی شخصیات، صحافیوں، ماڈرن کالونی کے معزز رہائشیوں، اساتذہ اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    Related Posts

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج

    مقبول خبریں

      چاند نظر نہیں آیا   یکم ربیع الثانی بروز پیر  کو ہوگی

    کیا9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملوث تھے؟پولیس نے اہم رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی

    نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کے الزام میں مقدمہ درج

    “ایران کا اسرائیل کو انوکھا تحفہ “

    ”ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد ختم ، تیل کی قیمتیں زمین پر آ جائیں گی“صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.