بالی ووڈ اداکار نے اسپتال سے گھر واپسی کی تصاویر شیئر کیں، مداحوں کو اپنی صحت یابی کی جھلک دکھائی۔
حیدرآباد: بالی ووڈ کے سینئر اداکار شرت سکسینہ ان دنوں اپنی صحت کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ اپنی زبردست فٹنس اور پردۂ اسکرین پر (ٹف گائے) والی شبیہ کے لیے مشہور اس تجربہ کار اداکار کی حال ہی میں لمبر اسپائن کی چھ گھنٹے طویل سرجری ہوئی ہے۔ انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت یابی کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے بارے میں بتایا۔
دس ستمبر کو شرت سکسینہ نے انسٹاگرام پر کئی تصاویر کا ایک مجموعہ شیئر کیا۔ پہلی تصویر میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ رہے ہیں اور کیپشن میں لکھا، سرجری ہوگئی۔ دوسری تصویر میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر پر انہوں نے ہیڈنگ ہوم یعنی گھر کی جانب روانگی، لکھا۔

