محمد شوکت راجپوت اور محمد عدنان راجپوت سے ملاقات ، روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوت دی
سکھر (رپورٹ/عبدالرحمان راجپوت)
روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر سہیل راجپوت، نائب صدر دوئم محمد عمران راجپوت سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے قادری پکوان سینٹر کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے محمد شوکت راجپوت اور محمد عدنان راجپوت سے ملاقات کی اور انہیں راجپوت برادری کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے قائم پلیٹ فارم روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن میں شمولیت کی دعوت دی۔
اس موقع پر سکھر کی معروف سماجی شخصیت طالب سومرو سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں برادری کے اتحاد، باہمی روابط، سماجی خدمت اور فلاح و بہبود کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راجپوت برادری کے مستحق، غریب اور ضرورت مند افراد کی معاونت سمیت سماجی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
ملاقات کے دوران روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے فلاحی پروگراموں کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ صدر سہیل راجپوت اور نائب صدر دوئم محمد عمران راجپوت نے کہا کہ تنظیم کا مقصد راجپوت برادری کو ایک مضبوط، منظم اور باہمی تعاون پر مبنی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں اتحاد، بھائی چارے اور خدمتِ خلق کو ترجیح دی جائے۔
اس موقع پر عبدالرحمان راجپوت، علی رضا راجپوت، غلام عباس راجپوت، قلندر بخش شیخ اور ان کے صاحبزادے سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ شرکاء نے روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے برادری کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون اور مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
آخر میں تنظیم کے عہدیداران نے محمد شوکت راجپوت اور محمد عدنان راجپوت کو ایک مرتبہ پھر برادری کے اجتماعی فلاحی پلیٹ فارم میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ راجپوت برادری کا اتحاد، خدمت اور باہمی تعاون ہی روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔محمد شوکت راجپوت اور محمد عدنان راجپوت نے برادری میں شمولیت کا اظہار کرتے ہوئے راجپوت برادری ( رجسٹر ڈ) روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کی فلاح و بہبود کے لیے اور کامیابی کے لئے دعا کی ۔

