’اے سی سی مینس پریمیئر کپ 2026‘ کے فائنل مقابلہ میں نیپال نے یو اے ای کو جیت کے لیے 314 رنوں کا ہدف دیا تھا، لیکن اس کی پوری ٹیم 49.1 اوورس میں 269 رنوں پر سمٹ گئی۔
’اے سی سی مینس پریمیئر کپ 2026‘ کا فائنل آج نیپال اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کھیلا گیا۔ کوالالمپور کے بایوماس کرکٹ اوول میں کھیلے گئے اس خطابی مقابلے میں نیپالی ٹیم نے 44 رنوں سے کامیابی حاصل کی۔ نیپال نے یو اے ای کو جیت کے لیے 314 رنوں کا ہدف دیا تھا، لیکن اس کی پوری ٹیم 49.1 اوورس میں 269 رنوں پر سمٹ گئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیپال نے ’مینس ایشیا کپ 2027‘ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہوگا جب نیپال ایشیا کپ میں حصہ لے گا۔ اس سے قبل نیپال نے 2023 کے ایڈیشن میں حصہ لیا تھا، جہاں اس نے ہندوستان اور پاکستان کے خلاف گروپ مرحلے میں مقابلے کھیلے تھے۔

