Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      مزدور کی بیٹے اور داماد کے خلاف دہائی، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نافرمان بیٹا سبحان اور داماد گفتار علی مبینہ طور پر غلط اور فحش سرگرمیوں سے منع کرنے پر مشتعل ہوگئے، فقیر عابد

    ہنگورجا (رپورٹ فیاض محسن سولنگی سے)

    ہنگورجا کے قریب گاؤں کینجھر منگنیجا کے رہائشی پیرسن مزدور فقیر عابد منگنیجو اپنے بیٹوں ضمیر حسین اور محب علی کے ہمراہ سٹی پریس کلب ہنگورجا پہنچے اور صحافیوں کے سامنے دہائی دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کا نافرمان بیٹا سبحان اور داماد گفتار علی مبینہ طور پر غلط اور فحش سرگرمیوں سے منع کرنے پر مشتعل ہوگئے، جنہوں نے لاٹھیوں سے حملہ کرکے انہیں اور ان کے بیٹے ضمیر حسین کو زخمی کردیا۔

    فقیر عابد منگنیجو کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا سبحان اور داماد گفتار علی مبینہ طور پر گاؤں کے دیگر لوگوں کو بھی مختلف طریقوں سے تنگ کرتے رہتے ہیں، جبکہ انہیں ایسے مبینہ غیر اخلاقی کاموں سے روکنے پر وہ مزید مشتعل ہوگئے۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا سبحان اور داماد گفتار علی بعض بیرونی افراد کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں کو بارہا ایسے غیر قانونی کام چھوڑنے سے منع کرتے رہے، جس پر وہ مزید مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔

    فقیر عابد منگنیجو نے کہا کہ وہ اپنے نافرمان بیٹے سبحان اور بیٹی کو اپنی جائیداد اور ذاتی زندگی سے بے دخل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مخالف فریق کی جانب سے انہیں اور ان کے خاندان کو مزید نقصان پہنچایا جاسکتا ہے۔

    پیرسن فقیر عابد منگنیجو نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا کہ ان کی فریاد کا فوری نوٹس لیا جائے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، انہیں اور ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔

    Related Posts

    دیر بالا میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری 

    میٹرک  میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں  تقریبِ تقسیمِ انعامات

    ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت  اینٹی سموگ کے حوالے سے اجلاس

    مقبول خبریں

    دیر بالا میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کا سلسلہ جاری 

    میٹرک  میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں  تقریبِ تقسیمِ انعامات

    ڈپٹی کمشنر  کی زیر صدارت  اینٹی سموگ کے حوالے سے اجلاس

      مزدور کی بیٹے اور داماد کے خلاف دہائی، تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات

     خلیجی ممالک میں کشیدگی،  پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

    بلاگ

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.