پاکپتن اکرام حسین شاہ سے
میں پابندی کے باوجود مبینہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن نظر نہیں آ رہاbپاکپتن ساہیوال روڈ پر 1122 کے دفتر کے قریب مبینہ طور پر ورکشاپ مکینک مستری طارق کے گلے پر ڈور پھر گئی،
تاہم خوش قسمتی سے وہ بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ متاثرہ شخص کی گردن پر ڈور پھرنے کے واضح نشانات بھی موجود ہیں، واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو کوئی بڑا جانی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
شہریوں نے آر پی او ساہیوال اور بالخصوص ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کیا جائے، تھانہ جات کو سخت احکامات جاری کیے جائیں اور پتنگ فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کارروائی کے بجائے حادثے سے پہلے حفاظتی اقدامات اور مؤثر کارروائی ضروری ہے، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔



