Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں بھی انٹری دے دی ہے، اور اپنے فنی کیریئر کے 10 سال مکمل ہونے پر اپنا پہلا سولو گانا ’پابلو‘ ریلیز کر دیا ہے۔

    پنجابی ہپ ہاپ اور ریپ کے امتزاج والے اس منفرد گانے کو ہانیہ عامر نے خود تحریر اور کمپوز کیا ہے۔ گانے کی شروعات ایک دلفریب پیانو کی دھن سے ہوتی ہے جو آگے چل کر تیز تر ہپ ہاپ بیٹس میں بدل جاتی ہے۔ اس گانے کے ذریعے ہانیہ عامر نے اپنی شخصیت، شہرت اور سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کو ہدف بنایا ہے۔ گانے کے بولوں میں وہ ناقدین کو دوٹوک انداز میں جواب دیتی نظر آتی ہیں جو انہیں ’فیک‘ قرار دیتے ہیں یا ان کے رویے پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ہانیہ نے اپنے مخصوص ’پنڈی اٹیٹیوڈ‘ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ لوگوں کی آراء کی پروا کیے بغیر اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینا جانتی ہیں۔
    گانے کا ایک اور دلچسپ پہلو اس کا اختتام ہے، جہاں بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کا ایک وائس نوٹ شامل کیا گیا ہے۔ اس وائس نوٹ میں راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تنقید سے نہ گھبرانے کا مشورہ دیا ہے، ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’حور‘ اور ’شیرنی‘ قرار دیا ہے، اور پیغام کے آخر میں یہ مشہور جملہ کہا ہے کہ ’جو ڈر گیا، سمجھو مر گیا۔‘
    واضح رہے کہ گانے کی ریلیز سے قبل ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اس کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ”ہیلو اسپاٹیفائی، ہانیہ بات کر رہی ہوں۔“ جس پر اسپاٹیفائی پاکستان نے بھی باضابطہ طور پر جواب دے کر ان کے اس نئے سفر کو سراہا ہے۔ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس گانے کو بے پناہ پذیرائی بخشی جا رہی ہے۔

    Related Posts

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

    سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات، علی ناصر رضوی NCCIA ڈی جی مقرر

    مقبول خبریں

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

    سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات، علی ناصر رضوی NCCIA ڈی جی مقرر

    یمن کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.