ایم ایس ڈاکٹر عمارحیدر بُھٹہ،ڈسٹرکٹ انچارج ایمر جنسی 1122 علی حُسین ہسپتال اور ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ٹریننگ مشق کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر عمارحیدر بُھٹہ،ڈسٹرکٹ انچارج ایمر جنسی 1122 خوشاب علی حُسین ہسپتال اور ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایمر جنسی صورتحال سے بروقت نمٹنے اور فائر سیفٹی انتظامات ،تیاریوں اور ٹریننگ سیشن کا معائنہ کیا ریسکیو انچارج 1122 خوشاب علی حُسین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کوفائر سیفٹی انتظامات انٹرنل اسٹینڈ پائپ سسٹم ،فائر آلارم سسٹم ، فائر وال ودیگر بارےبریف کیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال کی مختلف وارڈز اور دیگر شعبہ جات کا بھی وزٹ کیا۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادڈاکٹر عمار بُھٹہ نے ڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرکو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی میڈیسن اور طبی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمر جنسی ،آوٹ ڈور ،ان ڈورسروسز، وارڈز،چلڈرن وارڈ ،میل فی میل ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا وزٹ کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کو ہدایت کی کہ ایمر جنسی اور دیگر شعبہ جات میں استعمال ہونے والی میڈیسن کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرخوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن کو ہر صورت عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے وزٹ کے دوران وارڈز میں موجود مریضوں سے فری میڈیسن بارے معلومات حاصل کیں ڈپٹی کمشنرخوشاب نے جوہرآباد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادکو صفائی کے مزید بہتر اقدامات کرنے کے احکامات صادر کیے ۔


