Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک:چین نے ایران کے خلاف امریکی حمایت یافتہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قرارداد کی مخالفت کر دی۔
    چین نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی اور دباؤ سے کشیدگی مزید بڑھے گی، بیجنگ نے معاملے کے حل کے لیے مذاکرات کی جانب واپسی پر زور دیا ہے۔
    عالمی جوہری ادارے میں چینی مستقل نمائندے لی سونگ کا کہنا ہے کہ بورڈ آف گورنرز میں سیاسی محاذ آرائی سے ایرانی جوہری مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، جبکہ قراردادوں کو زبردستی منظور کرانے سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا اور معاملے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھیجنے سے بھی کوئی راستہ نہیں نکلے گا۔انہوں نے زور دیا ہے کہ ایرانی جوہری معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
    لی سونگ نے نشاندہی کی ہے کہ جون میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت ثالثی کی کوششوں کا اہم نتیجہ تھی، اب جب کہ مذاکرات کا دروازہ کھل چکا ہے، اسے بند نہیں کیا جانا چاہیے، جب تک امن کی امید موجود ہے، اسے ترک نہیں کرنا چاہیے۔
    ان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے آئی اے ای اے کی نگرانی میں آنے والی ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر 2 مرتبہ فوجی حملے کیے، جو ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی معمول پر واپسی میں رکاوٹ کی بنیادی وجہ ہے۔
    چینی نمائندے نے کہا ہے کہ چین ایرانی جوہری مسئلے کے سیاسی حل کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے گا اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
    واضح رہے کہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق اپنی ذمے داریوں کی خلاف ورزی پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو رپورٹ کیا جائے گا۔
    دو دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ بورڈ نے ایران کے خلاف اس نوعیت کا قدم اٹھایا ہے۔
    عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایران اور مغربی ممالک کے درمیان جاری سفارتی تعطل میں مزید اضافے کی علامت ہے۔

    Related Posts

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    فی الوقت مکہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ”یہی بچا ہے کہ میری زبان کھینچ لیں“ صحافی بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن توسیع

    مقبول خبریں

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    فی الوقت مکہ معاہدے میں کسی اور ملک کی شمولیت زیر غور نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ”یہی بچا ہے کہ میری زبان کھینچ لیں“ صحافی بلال غوری کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن توسیع

    اہلیہ پر مبینہ تشدد کیس: ٹک ٹاکر علی حیدر آبادی کی عبوری ضمانت منظور

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.