دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ضلع دیر بالا کے دور دراز علاقے سندراول میں ایک موٹر کار گہری کھاٸی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق ہوگٸے۔اطلاعات کے مطابق بین درہ خارہ سے تعلق رکھنے والے عبدالسلام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کسی معمولی سفر پر جارہے تھے کہ براول سندراول کے مقام پر ان کی گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھاٸی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد موقع پر جانبحق ہوگٸے۔حادثے کی خبر ملتے ہی مقامی لوگ کثیر تعداد میں جاٸے حادثہ پہنچ گٸے اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر ا باٸی علاقے کو روانہ کٸے۔


