Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یمن تنازع سعودی عرب تک پھیل گیا تو ” مکہ دفاعی معاہدہ“ فعال ہوجائے گا، خواجہ آصف وزیردفاع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اس صورت میں فعال ہوسکتا ہے اگر یمن میں جاری تنازع سعودی عرب تک پھیل جاتا ہے۔
    ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ معاہدہ اجتماعی دفاع کا انتظام ہے، جس کے تحت ایک رکن کے خلاف جارحیت کو تینوں ارکان کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
    انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ بلااشتعال جارحیت یا یمن کے تنازع کے سعودی عرب تک پھیلنے کی صورت میں یہ معاہدہ فعال ہوجائے گا۔
    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اس معاہدے کا پابند ہے اور ضرورت پڑنے پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کا مقصد جارحیت نہیں بلکہ مشترکہ دفاع اور باہمی مدد فراہم کرنا ہے۔
    وزیر دفاع کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں متعدد مقامات پر حملے کیے، جن میں اطلاعات کے مطابق 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔
    انہوں نے کہا کہ تینوں معاہدہ کنندہ ممالک نے اپنی اپنی دفاعی صلاحیتیں واضح کردی ہیں اور ضروری نہیں کہ جارحیت کا جواب بھی جارحیت سے دیا جائے۔ ان کے بقول دفاعی معاہدہ خود بھی ایک روک تھام کی صلاحیت کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور ماضی میں مشکل حالات کے دوران پاکستان نے مملکت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 میں یمن کا تنازع شدت اختیار کرنے کے وقت بھی پاکستان نے سعودی عرب کی مدد کی تھی۔
    انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورتحال میں کشیدگی کم ہوگی اور حوثی یمن کے تنازع کو سعودی سرزمین تک پھیلانے سے گریز کریں گے۔
    وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان موجودہ امریکا، ایران کشیدگی کے حل کے حوالے سے بھی پرامید ہے۔ ان کے مطابق مذاکرات تعطل کا شکار ہیں، تاہم بالواسطہ رابطہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔
    خواجہ آصف نے کہا کہ تنازع کے دونوں جانب موجود ممالک کے ساتھ پاکستان کے قریبی تعلقات کے باعث ملک کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

    Related Posts

    آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کی تاریخ کا اعلان

    ہری پور، کمسن مقتولہ آیت نور کی بہن کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا گیا؟

    مقبول خبریں

    آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 کی تاریخ کا اعلان

    ہری پور، کمسن مقتولہ آیت نور کی بہن کی پیدائش، نومولود کا نام کیا رکھا گیا؟

    سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

    کوالالمپور، ائیر ایمبولنس ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، ڈاکٹرز سمیت 5 جاں بحق

    بلاگ

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.