شیخوپورہ (اسامہ طفیل سے)
تحصیل فاروق آباد کے علاقے میں ایک 22 سالہ خاتون اپنے 8 ماہ کے بچے سمیت نہر میں کود گئی، تاہم ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے خاتون کو بچا لیا جبکہ 8 ماہ کا بچہ نہر کے پانی میں ڈوب گیا، جس کی تلاش کے لیے ریسکیو غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ QB لنک کینال فاروق آباد میں پیش آیا، جہاں خاتون لائبہ حمزہ، عمر 22 سال اپنے 8 ماہ کے بچے ارمان ولد حمزہ سمیت نہر میں جا گری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوری طور پر ایمرجنسی گاڑیوں اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے زندہ نکال لیا، تاہم اس کا 8 ماہ کا بچہ پانی میں ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کے غوطہ خور بچے کی تلاش کے لیے نہر میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔


