ملتان (ملک جابر عباس سے)
پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر
سرگرم "جونی گینگ” کے سرغنہ محمد یونس اور محمد رضوان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد ہوا، جس میں 2 موٹرسائیکلیں، ایک موبائل فون اور نقد رقم شامل ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران 9 مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ تنویر اسلم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران مزید اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔

