عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
سی آئی اے پولیس نے تھانہ صوفی فقیر کی حدود میں کارروائی، شراب فروش گرفتار، 41 پؤہا وسکی برآمد
تفصیلات کے مطابق
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور کی خصوصی ہدایات پر ضلع پولیس عمرکوٹ کی جانب سے منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی سلسلے میں سی آئی اے صوفی فقیر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں وسکی برآمد کرلی گئی۔
مقدمہ نمبر: 39/2026
دفعات: 3/4
نامزد ملزم:
1۔ ارباب خاصخیلی
گرفتار ملزم:
1۔ جمال ولد سانؤن خاصخیلی، رہائشی صوفی فقیر، تعلقہ عمرکوٹ
برآمدگی:
* 41 پؤہا وسکی
ملزم کے قبضے سے 41 پؤہا وسکی برآمد ہونے پر تھانہ صوفی فقیر میں مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ سہائی عزیز تالپور QPM, PSP نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں شراب فروشوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


