Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان میں تیار گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو ایکسپورٹ رواں ماہ شروع ہوگی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رواں سال 100 گاڑیاں آزمائشی بنیاد پر ایکسپورٹ ہونگی، پاکستانی و بنگلہ دیشی گروپ میں 5ہزار گاڑیوں کا معاہدہ طے ہوا ہے

    کراچی: 

    پاکستان میں تیار کردہ گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو آزمائشی طور پر ایکسپورٹ رواں ماہ سے شروع ہوگی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی اور بنگلہ دیشی کاروباری گروپ کے درمیان جولائی 2026ء میں پانچ ہزار گاڑیاں بنگلہ دیش ایکسپورٹ کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت رواں سال 100 گاڑیاں آزمائشی بنیادوں پر بنگلہ دیش ایکسپورٹ ہوں گی جس کا آغاز ستمبر سے ہوگا جبکہ باقاعدہ اور بڑے پیمانے پر برآمدات اگلے سال شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

    پاکستان میں SAIC موٹر چائنا کے اشتراک سے بننے والی عالمی برانڈ کی گاڑیوں کے دو ماڈلز رواں ماہ بنگلہ دیش ایکسپورٹ کیے جائیں گے جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آٹو انڈسٹری میں اشتراک اور تجارت کے فروغ میں اہم سنگ  میل ہے۔

    گاڑیاں ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی کے سی ای او جیان چیانگ شاؤ کے  مطابق اس سے پہلے یہ ماڈلز چین سے برآمد کیے جاتے تھے تاہم ہماری بات چیت اور کوششوں کے بعد ہم نے SAIC Motor کے ہیڈکوارٹر کو قائل کیا کہ وہ MG پاکستان کو سپورٹ کرے اور کاروباری ماڈل کو CBU ایکسپورٹ سے تبدیل کرکے پاکستان سے بنگلہ دیش CKD ایکسپورٹ کی طرف لے جائے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں پائیدار آٹو موٹیو ایکسپورٹ کے حصول کی جانب ایک اہم اور ممکنہ طور پر پہلی مثال ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک Win-Win کاروباری ماڈل ہے بنگلہ دیش کے ڈسٹری بیوٹر کے لیے CKD ایکسپورٹ کا فائدہ یہ ہے کہ اس سے وہ درآمدی ڈیوٹی کم کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب ہمارے لیے یہ برآمدات حاصل کرنے کا ایک موقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ MG پاکستان اپنے بنگلہ دیشی پارٹنر کو گاڑیوں کی اسمبلنگ، جنرل اسمبلی (GA) اور کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گا۔ ہماری مقامی انجینئرنگ ٹیم بنگلہ دیش جائے گی تاکہ وہاں انہیں رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ سروسز بھی فراہم کر سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ پاکستان کی آٹو موٹیو ایکسپورٹس میں مزید توسیع ہو سکتی ہے، کیونکہ پاکستان کو لاگت کے حوالے سے مسابقتی فائدہ حاصل ہے اور یہاں باصلاحیت اور مضبوط انسانی وسائل بھی موجود ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ معاہدے کی تکمیل سے پاکستان میں پائیدار آٹو موٹیو ایکسپورٹ حاصل کرنے والا پہلا برانڈ بن سکتا ہے اور یہ صرف مصنوعات کی برآمد تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اس میں ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سروسز کی برآمد بھی شامل ہوگی۔

    Related Posts

    حکومت کو مہاراشٹرا کے طلباء کی آواز سننی چاہیے، ورنہ ‘چھاتروں کی گونج’ اور تیز ہوگی: راہل گاندھی

    جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

    زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

    مقبول خبریں

    حکومت کو مہاراشٹرا کے طلباء کی آواز سننی چاہیے، ورنہ ‘چھاتروں کی گونج’ اور تیز ہوگی: راہل گاندھی

    جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

    زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

    پاکستان میں تیار گاڑیوں کی بنگلہ دیش کو ایکسپورٹ رواں ماہ شروع ہوگی

    زہریلی شراب پینے سے اب تک 12 افراد ہلاک، 25 سے زیادہ ہسپتال میں داخل

    بلاگ

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.