لندن / سولیہل:برطانوی آٹوموبائل انڈسٹری کی معروف کارساز کمپنی جیگوار لینڈ روور (JLR) نے ایک بڑے اور تباہ کن سائبر حملے سے پہنچنے والے شدید مالی نقصان اور پیداوار میں تعطل کے بعد بالآخر اپنی نئی مکمل الیکٹرک رینج روور کے لیے صارفین سے بکنگ اور آرڈرز لینے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

JLR made the very bold move of not changing the styling for the EV and I genuinely applaud it 🙌 https://t.co/YwvPw2tpRL
— Max Patten (@MaxPatten) September 2, 2026
کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ نئی الیکٹرک رینج روور سڑک پر انتہائی طاقتور اور تیز رفتار ثابت ہوگی۔ یہ گاڑی صرف 4.3 سیکنڈز میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ (60 میل فی گھنٹہ) کی رفتار پکڑ سکتی ہے، جبکہ ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ 372 میل تک کا طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



