Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ملک کا پہلا شہر جو سو فیصد سولر توانائی پر منتقل ہوگا، کون سا ہے!

      ”میں تے ہنڈا ای لے ساں۔۔۔” سی جی 125 کا نیا ماڈل لانچ، قیمت کیا ہوگی؟

      کتنے لاکھ پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹ نکلے؟ بلال بن ثاقب کا قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں اہم انکشاف

      ہیرے بجلی پیدا کرسکتے ہیں، صدی پرانا سائنسی مفروضہ غلط ثابت

      اسپیس ایکس نے ناسا کا 4 ارب ڈالر مالیتی جاسوس سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تین سے پانچ ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔
    پی ڈی ایم اے کے مطابق چار اور پانچ ستمبر کے دوران فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد سیف انور کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
    انھوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔
    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بوسیدہ یا کچے مکانات میں رہائش سے گریز کریں۔
    انھوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ آندھی، طوفان اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
    والدین سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انھیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں۔

    Related Posts

    عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس: صوبائی وزیر کا بطور گواہ بیان قلمبند، عدالت میں تلخ کلامی

    ضلع بھر کے تھانوں کے محرران کی میٹنگ کاانعقاد

    دہشت گردوں کی وطن کے محافظ کے اہلخانہ کو گھرجلانے کی دھمکی

    مقبول خبریں

    عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس: صوبائی وزیر کا بطور گواہ بیان قلمبند، عدالت میں تلخ کلامی

    پنجاب میں مزید بارشوں کا الرٹ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    دہشت گردوں کی وطن کے محافظ کے اہلخانہ کو گھرجلانے کی دھمکی

    فیلڈ اسسٹنٹ  رشوت لیتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار

    اے ایس آئی کے گھر بڑی چوری

    بلاگ

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    کاظم علی ملک: قانون، انصاف اور دیانت کا روشن استعارہ

    محبت کی زبان بے زبان مخلوق بھی سمجھتی ہے

    درہ اوسوڑی، پہاڑوں کے درمیان واقع ایک جنت نظیر گاؤں ’’باندن‘‘

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.