Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تھر میں قحط کا خوفناک سایہ: عمرکوٹ میں خشک سالی نے تباہی مچا دی، ہنگامی امداد اور ماہر ڈاکٹروں کی فوری تعیناتی کا مطالبہ!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی):

    تھر کے باسیوں پر ایک بار پھر قدرتی قہر ٹوٹ پڑا ہے جہاں بارشوں کی عدم دستیابی نے خشک سالی کی انتہائی سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے۔ پانی کی بوند بوند کو ترستی دھرتی پر پینے اور زرعی پانی کی شدید قلت کے باعث مویشیوں کا چارہ، خوراک اور دیہی آبادی کا روزگار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔اس گھمبیر صورتحال کے پیش نظر اویئر کے زیر اہتمام "آواز دو” پروگرام کے تحت منعقدہ ضلعی فورم کے چوتھے ہنگامی اجلاس میں حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ ایڈووکیٹ بھاگچند بھیل کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگرچہ یہ پروگرام اختتام پذیر ہو رہا ہے، تاہم ضلعی فورم کا عوامی آواز بلند کرنے کا یہ سلسلہ آگے بھی پوری قوت سے جاری رہے گا۔اجلاس میں سول سوسائٹی اور فلاحی رہنماؤں نے مندرجہ ذیل اہم مطالبات پیش کیے: ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا جامع سروے کرے اور خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں، مال مویشی پالنے والوں (موہشی مالکان) اور غریب آبادگاروں کے لیے فی الفور ہنگامی امداد فراہم کرے۔  سرکاری اسپتالوں میں انسانی زندگیوں سے کھیلے جانے والے اس المیے کا نوٹس لیتے ہوئے دماغ و اعصاب، نفسیاتی صحت، امراضِ چشم (آنکھوں)، اور کان، ناک و گلے کے ماہر ڈاکٹروں کی فوری تعیناتی کی جائے۔  محکمہ ترقی نسواں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد حسین آرائیں نے خواتین کے تحفظ، سیف ہاؤس کو فعال بنانے اور مظلوم خواتین کو قانونی و نفسیاتی معاونت دینے پر زور دیا۔ اجلاس میں کنہیا لال کو سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کا رکن بننے پر مبارکباد بھی دی گئی۔ فورم کے ارکان شیوا رام، منصور گرگیز، کنہیا لال اور بھارت کمار نے معذور افراد کے حقوق، تعلیم، علاج اور سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔  پریس کلب عمرکوٹ کے صدر امین میمن نے زور دیا کہ عارضی ریلیف کافی نہیں، بلکہ تھر میں پینے کے صاف پانی اور روزگار کے مستقل اور پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صحافی برادری عوامی فلاح کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔آخر میں چیئرمین ایڈووکیٹ بھاگچند بھیل نے عزم ظاہر کیا کہ ضلعی فورم تمام سرکاری اداروں اور سماجی رہنماؤں کے باہمی تعاون سے عوام کے بنیادی حقوق اور اداروں کی جوابدہی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

    Related Posts

    گوادر، تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملہ کی ناکام کوشش، 3 دہشت گرد ہلاک

    خیبر پختونخوا، کرک میں دہشتگردوں سے مقابلہ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار شہید

    شیخوپورہ: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب تشدد سے جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار،

    مقبول خبریں

    "آئرلینڈ کا شاندار آغاز: پہلے ون ڈے میں نمیبیا کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی”

    گوادر، تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے حملہ کی ناکام کوشش، 3 دہشت گرد ہلاک

    خیبر پختونخوا، کرک میں دہشتگردوں سے مقابلہ، سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار شہید

    شیخوپورہ: 12 سالہ گھریلو ملازمہ زینب تشدد سے جاں بحق، گھر کا مالک گرفتار،

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.