لاہور(نعیم احمد سے)
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کی طرف سے ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی پر اظہار برہمی ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کی گاڑی تلے آکر کمسن بچی کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہارکیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کوہر صورت ٹریفک قوانین کا پابند بنایاجائے۔ شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک جام کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک کی آمدورفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔ تمام معروف روڈز پر بائیک لین مقرر کی جائے اور پیدل سڑک کراس کرنے والوں کیلئے زبیرا کراسنگ کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ پیدل سڑک کراس کرنے والوں کیلئے الرٹ بٹن نصب کرنے کی تجویز کا جائز ہ لیا۔زبیرا کراسنگ پر پیدل گزرنے والوں کیلئے پابندی یقینی بنانے کیلئے کیمرے سے ڈیجیٹل نگرانی پر اتفاق کیاگیا۔زیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدات خصوصی اجلاس میں ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیاگیا۔ نمبیو گلوبل ٹریفک رینکنگ انڈکس میں لاہور 149 سے 29 ویں نمبرپر آچکا ہے۔ گجاتی امرا چوک، پائن ایونیو، ڈیفنس موڑ، کریم بلاک، اکبر فلائی اوور، کاہنہ، مین بلیو وارڈ میں ٹریفک ہجوم میں 70 فیصد تک کمی ہوئی وے۔ 16 سے 18سال کے بچوں کیلئے 4096 ٹریفک پرمٹ/ لائسنس جاری ہوچکے ہیں۔ لاہور میں مختلف مقامات پر خواتین کیلئے 65 ہزار پینک بٹن لگائے جا چکے ہیں۔

