سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسکہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کمسن بچی جان بحق جبکہ ورثاء نے پوسٹ مارٹم کروانے سے صاف انکار کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک کمسن بچی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ میں جاں بحق ہوگئی تو ہسپتال کی انتظامیہ نے ورثاء کو کہا کہ بچی جو جان بحق ہوئی ہے اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تو ورثاء نے ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے پوسٹ مارٹم کروانے کے اصرار کے خلاف احتجاج کیا کیونکہ جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کے ورثا نے کہا ہے کہ مذکورہ بچی بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے کی جانے بحق ہوئی ہے تو پوسٹ مارٹم کے نام پر انہیں مزید اذیت میں مبتلا نہ کیا جائے۔ ورثاء نے اعلی حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

