Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      برصغیر میں ہوابازی کی تاریخ کا سنہری دن: کراچی اور ممبئی کے درمیان پہلی پرواز کو 94 سال بیت گئے

      جرمن پولیس کی کارروائی: 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں روبوٹ تحویل میں

      ایپل کا نیا ہوم پوڈ منی 2 متعارف، سری اے آئی اور جدید فیچرز شامل

      مصنوعی ذہانت امریکا میں ایک کروڑ 10 لاکھ ملازمتیں کھا جائے گی، میکنسی رپورٹ جاری

      آواز سے دوگنی رفتار والا طیارہ، سفر کا وقت 70 فیصد تک کم کرنے کا منصوبہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملک بھر میں 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ: پاور ڈویژن نے ملبہ پٹرولیم ڈویژن پر ڈال دیا، شدید حبس گرمی میں عوام کا جینا محال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    قطر سے ایل این جی کارگو کی آمد میں تاخیر ؛ پنجاب میں RLNG پر چلنے والے 3 بڑے پاور پلانٹس بیٹھ گئے
    بجلی کی پیداوار میں 3600 میگاواٹ کی ہنگامی کمی، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 16 گھنٹے تک جا پہنچا

    اسلام آباد:پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ایک بار پھر سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے، جہاں پاور ڈویژن نے ہفتے کے روز ملک بھر میں طویل دورانیے کی غیراعلانیہ اور ہنگامی بجلی کی بندش کی ذمہ داری بالواسطہ طور پر پٹرولیم ڈویژن کے سر ڈال دی ہے۔
    بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کے مطابق پنجاب میں آر ایل این جی (RLNG) پر چلنے والے تین اہم بجلی گھروں کو درکار ایندھن کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کی پیداوار کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (PLL) کو قطر سے معاہدے کے تحت ملنے والی گیس کی فراہمی ‘فورس میجر’ (Force Majeure) کی ناگزیر صورتحال کے باعث معطل ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں حکومت کو مہنگی اسپاٹ مارکیٹ سے آر ایل این جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑا۔ آر ایل این جی کے نئے کارگو کی آمد میں تاخیر نے ایندھن کے بحران کو مزید بھیانک بنا دیا، جس سے بجلی کی پیداوار کو شدید دھچکا لگا۔
    پاور ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق آر ایل این جی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بجلی کی مجموعی پیداوار میں تقریباً 3,600 میگاواٹ کی تاریخی کمی واقع ہوئی، جبکہ دوسری طرف منگلا ہائیڈرو پاور منصوبے سے بھی بجلی کی پیداوار تقریباً 195 میگاواٹ کم ہو گئی۔ طلب اور رسد کے درمیان اس خلیج کے بڑھنے کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 سے 16 گھنٹے تک جا پہنچا۔ صورتحال اس لیے بھی پیچیدہ ہوئی کیونکہ جنوبی علاقوں میں دستیاب اضافی بجلی کو محدود ترسیلی صلاحیت (Transmission Constraints) کے باعث شمالی حصوں تک منتقل نہیں کیا جا سکا۔
    بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں کو بھی فعال کیا گیا، تاہم وہ آر ایل این جی پلانٹس کی بندش سے پیدا ہونے والے خلا کو مکمل طور پر پر نہ کر سکے۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگرچہ دن کے اوقات میں کوئی باقاعدہ لوڈ مینجمنٹ نہیں کی گئی، تاہم زیادہ ترسیلی نقصانات والے علاقوں میں طے شدہ شیڈول کے تحت بجلی بند رکھی گئی جبکہ رات کے وقت طلب کے عروج (Peak Hours) میں 1.5 سے 3 گھنٹے کی عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑی۔
    حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آر ایل این جی کارگو کے پہنچنے اور متاثرہ پلانٹس میں پیداوار بحال ہوتے ہی صورتحال بہتر ہو جائے گی، تاہم اس بحران نے ایک بار پھر ملک کے پاور سیکٹر کی کمزور منصوبہ بندی اور ایندھن کی سپلائی کے ناقص نظام کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے۔

    Related Posts

    یمن: صدارتی محل پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

    ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہیار کا مختلف علاقوں میں آر او پلانٹس کا دورہ

    ڈسکہ میں ٹریفک حادثہ، دو کمسن بہنیں جاں بحق

    مقبول خبریں

    یمن: صدارتی محل پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

    ڈسکہ میں ٹریفک حادثہ، دو کمسن بہنیں جاں بحق

    چونڈہ روڈ پر ٹریفک حادثہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق

    صوبائی مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت اور طبی سہولیات کا جائزہ

    گورنر خیبرپختونخوا کا دیر کالونی سانحہ کے شہداء کے بچوں کیلئے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2 لاکھ روپے کا اعلان

    بلاگ

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    آئین کی بالادستی، سیاسی رواداری اور مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں

    انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز: ادب، قلم اور فکری شعور کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.