مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا ساندھان نیشنل ہائی وے پر ٹرک اور ٹر الر میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ساندھان بائی پاس کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں سجاد ولد مشتاق، فیصل آباد، اور دلدار ولد سردار خان کھوسو، فرید آباد بلوچستان، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں محمد عباس آرائیں اور دل مراد ولد سردار خان بھی زخمی ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔

