لکھنؤ / گونڈا:بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا سے ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ ایک خاتون کی آٹھ سالہ شب و روز کی محنت اس وقت رائیگاں چلی گئی جب اس نے اپنے شوہر سے چھپا کر جمع کیے گئے لاکھوں روپے صندوق میں کترے ہوئے پائے۔
رپورٹس کے مطابق گونڈا سے تعلق رکھنے والی اس خاتون نے سنہ ۲۰۱۹ سے اپنے گھر میں رکھے ایک لوہے کے مضبوط صندوق کو اپنی ‘پرسنل تجوری’ بنا رکھا تھا۔ وہ گھریلو اخراجات سے بچا کر کبھی سو، کبھی دو سو اور کبھی پانچ سو روپے کے نوٹ اس لوہے کے صندوق میں ڈالتی رہی۔ اس کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ طویل عرصے بعد جب یہ بڑی رقم جمع ہو جائے گی تو وہ اس سے اپنے لیے سونے کے خوبصورت زیورات خریدے گی۔ آہستہ آہستہ یہ چھوٹی بچت بڑھتے بڑھتے تقریباً ۱۲ لاکھ روپے کی بڑی رقم تک جا پہنچی۔
12 लाख रुपए के सारे नोट चूहे कुतर गए….
गोंडा जिले की एक महिला गहने खरीदने के लिए, पति से छुपाकर पिछले 8 साल से लिए के ट्रंक में पैसे जमा कर रही थी.
कल उसने मन बनाया कि अब सोना खरीद लिया जाते तो उसने बक्से से पैसे निकाले.
जब उसने नोटों के टुकड़े देखे तो सदमे में आ गई. तब जाकर… pic.twitter.com/AFqLAKH5BN— Ruby Arun रूबी अरुण (@arunruby08) August 22, 2026
صندوق کا قفل کھلا تو خواب ریزہ ریزہ ہو گئے
کئی برسوں تک صندوق کو بند رکھنے کے بعد جب خاتون نے بالآخر سوچا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس جمع شدہ پونجی کو نکالا جائے اور اپنے خواب کو پورا کیا جائے، تو صندوق کھولتے ہی اس کے پیروں تلےزمین نکل گئی۔ لوہے کا مضبوط صندوق ہونے کے باوجود چوہے کسی طرح اندر گھسنے میں کامیاب ہو چکے تھے اور انہوں نے اندر رکھی ہوئی تمام کرنسی نوٹوں کی گڈیوں کو بری طرح کتر ڈالا تھا۔
حالت یہ تھی کہ زیادہ تر نوٹوں کے اب صرف چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہی باقی بچے تھے جنہیں جوڑنا یا پہچاننا بھی ناممکن تھا۔ اس دلخراش منظر کو دیکھ کر خاتون اور اس کا شوہر صدمے میں چلے گئے۔
اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بعد یہ جوڑا اس تگ و دو میں لگا ہوا ہے کہ آیا بھارتی ریزرو بینک (RBI) کی گائیڈلائنز کے مطابق بینک جا کر ان کترے اور خراب شدہ نوٹوں کو تبدیل کرانے کی کوئی قانونی سہولت موجود ہے یا نہیں۔

