Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کا دورہ راولپنڈی:ملزمان کے فرار پر سخت نوٹس، عید میلادالنبیؐ پر فول پروف سکیورٹی ، پٹرولنگ، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی:انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے راولپنڈی کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ریجنل پولیس آفس میں راولپنڈی ریجن کے سینئر پولیس افسران کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے رینجرز افسران بھی شریک ہوئے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/WhatsApp-Video-2026-08-21-at-07.53.27.mp4

    اجلاس کے دوران راولپنڈی ریجن میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام اور آنے والے ایام میں عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں نکلنے والے جلوسوں، مذہبی اجتماعات اور حساس مقامات کی سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    عید میلادالنبیؐ کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت
    آئی جی پنجاب نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبیؐ کے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے۔ جلوسوں کے مقررہ روٹس، مجالس کے مقامات اور تمام حساس پوائنٹس پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے حکم دیا کہ ڈیوٹی پر مامور تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہوں اور فیلڈ میں موجود رہ کر حالات کی خود مسلسل نگرانی کریں۔ اس سلسلے میں علماء کرام، تقریب کے منتظمین اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/WhatsApp-Video-2026-08-21-at-07.57.26.mp4

    پولیس حراست سے ملزمان کے فرار پر سخت نوٹس
    پولیس حراست سے ملزمان کے فرار ہونے کے حالیہ واقعات پر آئی جی پنجاب نے انتہائی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے تمام سپروائزری افسران کو ذاتی نگرانی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ملزمان کی منتقلی، حوالگی اور پولیس کسٹڈی کے دوران تمام سکیورٹی پروٹوکولز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، اور اس معاملے میں کسی بھی سطح پر غفلت یا کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
    ‘محفوظ پنجاب’ ویژن اور جرائم کا خاتمہ
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ‘محفوظ پنجاب’ ویژن کے تحت صوبے سے جرائم کا قلع قمع کرنے کے لیے پٹرولنگ، موثر ناکہ بندیوں، سرچ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی گرفتاری اور تمام مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو اولین ترجیح دی جائے، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ ہی پولیس کی اصل کارکردگی کا پیمانہ ہے۔

    Related Posts

    لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

    ون ویلنگ کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، 14  گرفتار

    ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں مسجد رحمن سے جلوس نکالا گیا

    مقبول خبریں

    لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دے دی

    آئی جی پنجاب عبدالکریم کا دورہ راولپنڈی:ملزمان کے فرار پر سخت نوٹس، عید میلادالنبیؐ پر فول پروف سکیورٹی ، پٹرولنگ، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

    موجیں ختم،پیرسے پنجاب بھر کے تمام سکول کھل جائیں گے

    منشیات فروش سے 17 کلو 360 گرام چرس برآمد

    105 سالہ قیدی کو تاریخی انصاف: سپریم کورٹ نے دہائیوں پرانا قتل کا مقدمہ ختم کر کے سزا معاف کر دی،

    بلاگ

    دیر بالا پریس کلب رجسٹرڈ — میرے ادھورے خواب کی تکمیل

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.