میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
ماہ ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں مسجد رحمن سے جلوس نکالا گیا جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مسجد قباء رسول میں اختتام پذیر ہوا
جلوس کی قیادت مفتی عبدالحکیم قاری محمد یونس عطاری قاری شہروز عطاری قاری زاہد رسول اور قاری محمد اسماعیل نے کیجلوس میں عاشقان رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فضا درود و سلام اور محبت رسول ﷺ کے نعروں سے گونجتی رہی جلوس کے مختلف راستوں پر اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا شرکاء جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور محبت و عقیدت کے اظہار کے طور پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے جلوس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

