خوشاب/سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ افسران کو شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے، شکایات کا بروقت ازالہ کرنے اور فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کا اہم اقدام ہے، اس کے ثمرات ہر شہری تک پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


