Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسرائیلی وزیرِ سکیورٹی بن گویر کا فلسطینی قیدیوں کے لیے پھانسی گھاٹ کی تعمیر کا اعلان، عالمی مذمت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    پھانسی کے نئے کمپلیکس کی تعمیر کی ویڈیو جاری، متاثرہ خاندانوں کے لیے ویونگ بوتھ بنانے کا دعویٰ
    متنازع قانون کے تحت یہ سزائیں صرف فلسطینیوں کو دی جائیں گی جبکہ یہودی انتہا پسند اس سے مستثنیٰ ہوں گے،

     

    تل ابیب/یروشلم:اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے نیشنل سکیورٹی وزیر اتمار بن گویر نے فخر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں فلسطینی قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے ایک نئے کمپلیکس (پھانسی گھر) کی تعمیر دکھائی گئی ہے۔ اس شرمناک اقدام اور تعصب پر مبنی قانون پر عالمی سطح پر شدید تنقید اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
    گارجین اخبار کے مطابق، ماضی میں بھی بین الاقوامی پابندیوں اور مذمت کا سامنا کرنے والے وزیر اتمار بن گویر نے ویڈیو میں تعمیراتی کام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخی بگھاری کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں ’’دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے گی‘‘۔ اس نئے مقام پر متاثرہ خاندانوں کے لیے پھانسی کا عمل دیکھنے کے لیے خصوصی بوتھ بھی بنائے جا رہے ہیں۔
    یہ پیش رفت رواں برس پارلیمنٹ (کنیسہ) سے منظورشدہ ایک متنازع قانون کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے تحت فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے الزامات میں مجرم قرار پانے والے افراد کو لازمی طور پر موت کی سزا دی جائے گی۔
    تاہم، اس قانون میں یہودی انتہا پسندوں کو اس سزا سے محفوظ رکھا گیا ہے کیونکہ یہ قانون صرف ان قتل کے مقدمات پر لاگو ہوتا ہے جو "ریاست اسرائیل کے وجود سے انکار کی نیت سے” کیے گئے ہوں۔

    Ministro da Segurança Nacional de Israel, Itamar Ben-Gvir exibe estrutura de enforcamento de palestinos e posa ao lado de cabine destinada a execuções. pic.twitter.com/SpKNF79oDQ

    — Notícias Paralelas (@NP__Oficial) August 20, 2026


    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’ سمیت مختلف اداروں نے اس قانون کو بنیاد پرست اور صریحاً امتیازی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ ایمنسٹی کی سینئر ڈائریکٹر ایریکا گیوارا روساس نے کہا تھا کہ یہ قانون منصفانہ ٹرائل کے تقاضوں کے خلاف ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے نسلی امتیاز پر مبنی نظام کو مزید تقویت دیتا ہے۔
    عالمی برادری کا شدید ردعمل
    اتمار بن گویر کے اس اقدام اور حالیہ غیر انسانی بیانات پر دنیا بھر سے شدید مذمتی بیانات سامنے آئے ہیں۔ حال ہی میں بن گویر نے غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 افراد کو نشانہ بنانے اور انہیں قتل کرنے کی پالیسی کی وکالت کی تھی، جس پر عالمی رہنماؤں نے کڑا نوٹس لیا۔
    اقوام متحدہ: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بن گویر کے بیانات کو انتہائی ہولناک، غیر انسانی اور خطرناک قرار دیا ہے۔
    فرانسیسی وزیر خارجہ: ژان نوئل باروٹ نے ان بیانات کو ناقابل قبول اور غیر انسانی قرار دیا ہے۔
    جرمن چانسلر: فریڈرک مرز نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان غیر انسانی اپیلوں کی شدید مذمت کی ہے۔
    برطانیہ: برطانوی حکومت نے مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی توسیع (E1 پراجیکٹ) پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ناظم الامور کو طلب کر لیا ہے اور اسے دو ریاستی حل کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

    Related Posts

    منشیات فروش سے 17 کلو 360 گرام چرس برآمد

    ضلع بھر میں منعقد ہونے والے میلاد جلوسوں اور محافل کے منتظمین کا  اجلاس

    سرگودھا میں انڈر 14 بچوں کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا

    مقبول خبریں

    منشیات فروش سے 17 کلو 360 گرام چرس برآمد

    105 سالہ قیدی کو تاریخی انصاف: سپریم کورٹ نے دہائیوں پرانا قتل کا مقدمہ ختم کر کے سزا معاف کر دی،

    اسرائیلی وزیرِ سکیورٹی بن گویر کا فلسطینی قیدیوں کے لیے پھانسی گھاٹ کی تعمیر کا اعلان، عالمی مذمت

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اپوزیشن کا اہم اجلاس: حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان

    بلاگ

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.