Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

      کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری،موڈرنا اور مرک کی کینسر ویکسین کا ٹرائل کامیاب، شیئرز آسمان پر پہنچ گئے

      ”امریکا کا بجلی کا نظام بھی پاکستان جیسا“: پرانے ٹرانسفارمرز، سکیورٹی خامیوں اور اے آئی کے دباؤ نے سپر پاور کی بنیادیں ہلا دیں!

      گوگل کا پاکستانی طلبا کیلئے ایک سال کیلئے ”مفت جیمنی پلس“ کی سبسکرپشن کا اعلان، کیسے ملے گی؟

      اوپن اے آئی کا نوعمر بچوں کے لیے خصوصی اور محفوظ ترین ’چیٹ جی پی ٹی فار ٹینز‘ ماڈل متعارف،

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اپوزیشن کا اہم اجلاس: حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
    اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجا اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
    اجلاس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ان کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے اس معاملے پر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کو توہین عدالت قرار دیتے ہوئے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
    پارلیمانی پارٹی نے 27 ستمبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے بھرپور احتجاج اور لانگ مارچ کی کال برقرار رکھنے کا اعلان کیا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔
    مشترکہ اجلاس میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کی بھرپور تائید کی گئی اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔
    اپوزیشن رہنماؤں نے آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

    Related Posts

    ضلع بھر میں منعقد ہونے والے میلاد جلوسوں اور محافل کے منتظمین کا  اجلاس

    سرگودھا میں انڈر 14 بچوں کے لیے اسپورٹس گالا کا انعقاد کیاگیا

    بستی خیر شاہ اوتاڑ میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے، ایک ملزم گرفتار

    مقبول خبریں

    105 سالہ قیدی کو تاریخی انصاف: سپریم کورٹ نے دہائیوں پرانا قتل کا مقدمہ ختم کر کے سزا معاف کر دی،

    اسرائیلی وزیرِ سکیورٹی بن گویر کا فلسطینی قیدیوں کے لیے پھانسی گھاٹ کی تعمیر کا اعلان، عالمی مذمت

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور معجزہ: ایلون مسک کی دماغی چپ نابینا افراد کی دنیا روشن کرسکے گی؟

    قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اپوزیشن کا اہم اجلاس: حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان

    ترکیہ نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردئیے ،

    بلاگ

    منشیات کے خاتمے کا واحد حل: شعور

    ملک الحاج اعجاز حسین برہان — ہردلعزیز سماجی شخصیت

    راجہ سہیل: قلم، قانون اور کردار کا روشن استعارہ

    ”پاکستان کی متحرک شخصیت “ میاں حبیب کا کالم

    ربیع الاول: رحمتِ عالم ﷺ کی آمد کا مبارک مہینہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.