اسلام آباد :بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے کیس میں عظمیٰ خان نےا ضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اضافی دستاویزات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،اضافی دستاویزات میں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی تفصیلات شامل ہیں، اس کے علاوہ مریم نواز کی نوازشریف سے ملاقات کیلئے جاری عدالتی احکامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
اضافی دستاویزات میں آصف زرداری کو جیل میں فراہم سہولیات کی تفصیلات بھی اضافی دستاویزات کاحصہ ہیں،سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کے بانی سے متعلق تشویش پر مبنی خطوط بھی درخواست کا حصہ ہیں،برطانوی پارلیمنٹ میں بانی سے متعلق ہونے والی کارروائی بھی دستاویزات میں شامل ہیں۔
عمران خان اسپتال منتقلی کیس، عظمیٰ خان نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

