ٹنڈوالہیار رپورٹ تیمور رضا قائم خانی۔
ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ کا 12 سالہ بچی کی گمشدگی کے واقعے کا سخت نوٹس، بچی بحفاظت بازیاب، مقدمہ درج، 02 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ٹنڈوالھیار سید سلیم شاہ نے تھانہ اے سیکشن کی حدود شہباز کالونی سے 12 سالہ بچی کی گمشدگی کی اطلاع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو فوری اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او اے سیکشن، ایس ایچ او وومین اور انچارج مددگار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ 12 سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کرلیا ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے ایس ڈی پی او سٹی کی سربراہی میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( ) تشکیل دی ایس ایس پی کے احکامات پر بازیاب ہونے والی بچی کا طبی معائنہ کروایا گیا اور بچی کے والد کی فریاد پر تھانہ وومین میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نامزد ملزمان عارف اور ایاز علی کو گرفتار کرلیا گیا ایس ایس پی ٹنڈوالھیار نے واضح کیا کہ بچوں کے خلاف کسی بھی قسم کی غیرقانونی یا گھناؤنی حرکت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جبکہ کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

