Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

      گوگل میسجز نے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی

      اسپیس ایکس اسٹار شپ کی لائیو نشریات کے دوران پراسرار ’یو ایف او‘ دکھائی دینے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

      گوگل کے جیمنی 4 آرگن کی نقاب کشائی: کوڈنگ اور سائبر سیکیورٹی کے لیے ڈیپ ریزننگ اے آئی ماڈل

      چین کو چیلنج :پینٹاگون کا سکستھ جنریشن کے اسٹیلتھ جنگی طیارے F/A-XXکیلئے بوئنگ سے تاریخی معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    لاہور اور پسماندہ شہروں کا فرق ختم کر دیا : وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اوکاڑہ کے ارکان اسمبلی سے گفتگو

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں صوبائی سیاسی صورتحال، حلقے کے ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ملاقات کرنے والے وفد میں صوبائی وزیر عاشق حسین شاہ, جاوید علاؤالدین ساجد, چوہدری افتخار حسین چھچھڑ, نور الامین وٹو, علی عباس, میاں یاور زمان, میاں محمد منیر اور غلام رضا شامل تھے۔ ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر مریم نواز شریف نے مسائل کے فوری حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/08/mns-3.mp4

    ارکانِ اسمبلی نے پنجاب کے 41 اضلاع اور دو تحصیلوں میں مربوط سیف سٹی نیٹ ورک کے قیام، اوکاڑہ جی ٹی روڈ سے بائی پاس کی تعمیر و بحالی اور اوکاڑہ کے شہریوں کے لیے الیکٹروبس کے اجراء پر وزیراعلیٰ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹروبسیں جنرل بس اسٹینڈ سے اختر آباد، کرمانوالہ، اڈہ کسان اور اوکاڑہ یونیورسٹی تک کامیابی سے رواں دواں ہیں، جبکہ طلبہ، خواتین اور بزرگوں کے لیے ان بسوں میں مفت سفر کی سہولت انتہائی قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ارکان نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سیف سٹی اور پولیس کے مؤثر اقدامات کی بدولت پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔
    ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں عوامی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار صوبے کے تمام شہروں اور دیہات کو یکساں طور پر ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے ذریعے صاف کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "پہلی بار لاہور اور پسماندہ شہروں کا فرق ختم کیا گیا ہے، اور اب ہم ہر شہر اور ہر گاؤں میں الیکٹروبسیں چلا رہے ہیں۔” وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کے عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری اور ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ اور ’کسان کارڈ‘ جیسے مقبول عوامی پراجیکٹس کی کامیابی سے ان کے دل کو انتہائی سکون ملتا ہے۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ارکانِ اسمبلی کو عوام کے ساتھ قریبی رابطے رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

    Related Posts

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش قابلِ قبول نہیں،شفیع جان صوبائی وزیر اطلاعات

    "کیا جمہوریت کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچے؟” اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کا شکوہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون کی ملاقات، کاروباری وفود کو دورے کی دعوت

    ذہین ترین ممالک، کون سا ملک ٹاپ پررہا?

    برمودا سے بوسٹن جانے والا ایئر ایمبولینس طیارہ لاپتہ،بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن

    بلاگ

    گورنر راج، ایمرجنسی اور آرٹیکل 234: خیبر پختونخوا کے بارے میں پھیلنے والی آئینی غلط فہمیاں

    "وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کو پولیس کی کالی بھیڑوں کا دھچکا”

    "نیا سیاسی کھیل”میاں حبیب کا کالم

    یمن میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کاشدید غذائی قلت سے متاثر ہونے کا خدشہ

    حکومت نہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی کی ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.