بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رہنما، ضلعی انفارمیشن سیکریٹری و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میر شعیب احمد گاجی زئی نے چیف آف ہوت قبائل عبدالغفور ہوت، مکران چیمبر آف کامرس کے صدر جھیند ہوت، حمل ہوت اور بخش اللہ ہوت کی والدہ اور اپنی قریبی عزیزہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کی۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
میر شعیب احمد گاجی زئی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، مغفرت اور بلند درجات عطا فرمائے، جبکہ تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل، استقامت اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔


