Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’نام نہاد آپریشن سندور‘ پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری حقائق مسخ کرنیکی کوشش ہے،آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے انڈیا کی جانب سے ’نام نہاد آپریشن سندور‘ پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری کو حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
    منگل کو ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کو ایک سال سے زیادہ بیت جانے کے بعد بھی انڈیا شکست تسلیم کرنے کے بجائے تاریخ میں اپنی مرضی کے رنگ بھرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
    بیان کے مطابق ’انڈین کونٹینٹ کریئٹرز نے نام نہاد آپریشن سندور کی ایک ڈرامائی اور حقائق کے منافی تصویر پیش کی ہے اور اس میں انڈیا کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت بھی شامل ہے۔‘
    آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ باریک بینی اور سنجیدگی کے فقدان کے باعث اس ڈاکیومینٹری کو بہ یک وقت المیہ اور مزاحیہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں ایڈیٹ کیے گئے انٹرویوز، جذباتی بیانیے اور بالی وڈ طرز کی منظرکشی کے ذریعے ثابت شدہ حقائق کو بدلنے اور جنگ کے نتائج کو نئے انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ’ڈاکیومینٹری میں چیف آف سٹاف کے 16 اپریل 2025 کو کیے گئے خطاب اور 22 اپریل کو ہونے والے پہلگام واقعے میں جان بوجھ کر تعلق قائم کرنے اور ایک بے بنیاد سازشی تھیوری گھڑنے کی کوشش کی گئی۔
    بیان کے مطابق ’مزید اہم بات یہ ہے کہ انڈیا نے پہلگام واقعے کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس کے تین مبینہ ذمہ داروں کو 28 جولائی کو ہلاک کر دیا گیا تھا جو ’آپریشن سندور‘ کے 82 روز بعد کا وقت بنتا ہے، تاہم نئی ڈاکیومنٹری میں آپریشن انہی افراد کو سزا دینے کے لیے ہونے والی کارروائی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔‘
    بیان میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ اگر مبینہ ذمہ داروں کو 28 مئی کو ہلاک کیا گیا تھا تو انڈیا کو یہ وضاحت دینا ہو گی کہ سات مئی 2025 کو اس نے کس کو سزا دینے کا دعویٰ کیا تھا۔
    آئی ایس پی آر نے ’انڈیا کی جانب سے مشن کی 100 فیصد کامیابی کے دعوے کو زمینی حقائق اور فوجی ریکارڈ کے منافی‘ قرار دیا۔
    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی افواج نے انڈین جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنایا اور آٹھ طیارے مار گرائے، اس کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کیا جس میں انڈیا کے 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے دوران فتح میزائلوں اور راکٹوں کے علاوہ ایئر فورس کے اہداف کو درست نشانہ بنانے والے ہتھیار اور توپ خانوں کو استعمال کیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کی جانب سے جنگ بندی کے ضمن میں پیش کی جانے والی تصویر پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اس کی ڈاکیومنٹری خود ہی انڈیا کے واضح برتری کے دعوے کی تردید کرتی ہے۔
    بیان کے مطابق انڈیا حقائق کو سامنے نہیں لایا بلکہ اس نے ایک پروپیگنڈہ ویڈیو تیار کی ہے تاکہ اپنی فوجی ناکامی کو کامیاب کارروائی کے طور پر پیش کیا جا سکے، واقعات کی کتنی ہی فلمی انداز میں منظر کشی کیوں نہ کی جائے اس سے حقیقت نہیں بدلتی۔
    انڈیا نے اپنے یوم آزادی پر 15 اگست کو ایک ڈاکیومنٹری فلم جاری کی تھی جو اس کی پاکستان کے ساتھ جنگ سے متعلق تھی۔

    Related Posts

    تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

    بجلی صارفین پربم گرانے کی تیاریاں: فی یونٹ ڈھائی روپے تک اضافے کا امکان، 34 ارب روپے جیبوں سے نکلوائے جائیں گے

    دکھ کی اس گھڑی میں عبدالغفور ہوت کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شعیب احمد گاجی زئی 

    مقبول خبریں

    تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ

    بجلی صارفین پربم گرانے کی تیاریاں: فی یونٹ ڈھائی روپے تک اضافے کا امکان، 34 ارب روپے جیبوں سے نکلوائے جائیں گے

    ’نام نہاد آپریشن سندور‘ پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری حقائق مسخ کرنیکی کوشش ہے،آئی ایس پی آر

    لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

    ایران کے ساتھ طویل جنگ اور مہنگائی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت خاک میں ملا دی: کم ترین سطح پر

    بلاگ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.